ہالی ووڈ کی مشہورومعروف کامیڈی کوئین اور شیٹ کریک کی اداکارہ کیتھرین اوہارا امریکی شہر لاس اینجلس میں 71سال کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 71سالہ کیتھرین او ہارا گزشتہ کچھ عرصے سے بیمار تھیں اور اپنے گھر میں ہی علالت کے بعد انتقال کرگئیں، جن کی بیماری کے متعلق مزید حقائق سامنے نہیں آسکے تاہم اس خبر سے شوبز انڈسٹری سوگ میں ہے اور مداحوں نے تعزیت کا اظہار شروع کردیا۔
معروف اداکارہ کیتھرین اوہارا 50 سال سے زائد عرصے سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ تھیں اور انہوں نے اپنے کیرئیر کا انتخاب کرنے کے بعد 70ء کی دہائی میں سیکنڈ ستی کامیڈی گروپ سے اس کا آغاز کیا۔ یہیں ان کی ملاقات یوجین لیوی سے ہوئی جو ان کے تاحیات ساتھی بن گئے۔
کیتھرین اوہارا (Catherine O’Hara) کینیڈین اداکارہ، کامیڈین اور آواز کی فنکارہ ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر میں کئی مشہور فلموں اور ڈراموں میں نمایاں کردار ادا کیے۔ وہ خاص طور پر “بیٹل جوس” (Beetlejuice, 1988) میں لینا کے کردار کے لیے جانی جاتی ہیں، “ہوم الون” (Home Alone, 1990) اور “ہوم الون 2: لاسٹ ان نیو یارک” (Home Alone 2: Lost in New York, 1992) میں کیوین کے والدین کے کردار کے لیے مشہور ہیں۔
ٹی وی ڈراموں اور سیریز میں بھی کیتھرین اوہارا نے اپنی مہارت کا لوہا منوایا۔ وہ سٹ کام “سیکنڈ سٹی ٹی وی” (SCTV – Second City Television) کی کاسٹ کا حصہ رہی ہیں، جس سے ان کی کامیڈی کی مہارت نے لوگوں کو بہت متاثر کیا۔ اس کے علاوہ، حالیہ برسوں میں انہوں نے مشہور سیریز “شٹز کریک” (Schitt’s Creek, 2015–2020) میں جوئی روز کے کردار میں اپنی شاندار اداکاری سے کئی ایوارڈز جیتے اور عالمی سطح پر شہرت حاصل کی۔




